ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب بنٹوال میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک۔۔۔ چھوٹی سی بچی شدید زخمی

مینگلور کے قریب بنٹوال میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک۔۔۔ چھوٹی سی بچی شدید زخمی

Wed, 12 Apr 2017 21:06:14    S.O. News Service

مینگلور 12؍اپریل (ایس او نیوز) دریائے نیتراوتی کے کنارے کپڑے دھونے اور نہانے میں مصروف خواتین اور بچے اچانک کڑکنے والی بجلی کی زد میں آگئے جن میں سے دو خواتین اور ایک بچی ہلاک ہوگئیں جبکہ دوسری  ایک بچی شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بنٹوال میں پانی کے منصوبے پر مزدوری کے لئے ٹمکورو سے آنے والے مزدوروں کے گروہ میں شامل جیمّا (۲۸سال) اور  کنکمّا (۲۹سال) جاکری بیٹّو نامی مقام پر نیتراوتی ندی کنارے کپڑے دھونے اور نہانے میں مشغول تھے جبکہ دو بچے ششی کلا (۷ سال) اور لیتھی کلا (۲ سال) ندی کنارے پتھروں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران اچانک بجلی کڑکنے لگی اور وہاں موجود لوگوں پر گر پڑی۔ اس کے نتیجے میں  دونوں خواتین اور بچی ششی کلا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دو سالہ بچی لیتھی کلاشدید زخمی ہوگئی ہے۔اس حادثے کی خبر ملتے ہی عوام کا ہجوم اس مقام پر امڈ پڑا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا ہے اور کیس درج کرلیا ہے

 


Share: